حسن ابدال۔ 18 فروری (اے پی پی):حسن ابدال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروش محسن علی ولد رفاقت علی سکنہ کوٹلی تحصیل حسن ابدال اور ظہیر عباس عرف لاڈیا ولد محمد اکرم ساکن واہ کینٹ کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا،
ملزم محسن علی سے 1500 گرام چرس جبکہ ظہیر عباس کے قبضہ سے 550 چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔