حسن نصراللہ کے جنازے میں ہمارا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا،ایران

83
Iranian Ministry of Foreign Affairs
Iranian Ministry of Foreign Affairs

تہران ۔18فروری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کے جنازے میں اس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔ العربیہ کے مطابق یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ بیروت میں حسن نصراللہ کے جنازے میں اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد شرکت کرے گا تاہم متعلقہ حکام بارے آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لبنانی حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تہران سے بیروت کے لیے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر رکھی ہیں۔حزب اللہ کے موجودہ رہنما نعیم قاسم نے گروپ کی طاقت کے مظاہرے کے لیے لوگوں سے جنازے میں وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔