19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمحصول تعلیم کے بغیرملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، وزیرداخلہ...

حصول تعلیم کے بغیرملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال

- Advertisement -

پشاور۔25دسمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ملک کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے لئے تعلیم کے حصول کو بنیادی شرط سمجھتے تھے اورحکومت بھی اسی سوچ پر کارفرما ہے۔ تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی ناممکن ہے اس لئے یونیورسٹیوں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی پربھی توجہ دیں۔ پیر کے روز اسلامیہ کالج پشاورمیں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک حاصل کیا اوراسلامیہ کالج پشاور کے کئی دوروں سے ان کی تعلیم سے محبت کاپتہ چلتاہے انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے جب بھی اس صوبے کادورہ کیا وہ اسلامیہ کالج ضرور آئے اورتحریک پاکستان میں طلبہ کے عظیم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلامیہ کالج کے طلبہ سے ان کی محبت کا پتہ ان کے 30 مئی 1939کو ممبئی میں لکھی گئی وصیت سے چلتاہے جس میں انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اورسندھ مدرسة الاسلام کراچی کو اپنی جائیداد وراثت میں دینے کی ہدایت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں