حضرت امام حسین ؓ کی شہادت میں مظلوم کشمیریوں کیلئے اہم سبق موجود ہے، محرم الحرام متحد ہوکر بھارت کے خلاف مزاحمت کرنے کامتقاضی ہے،سید علی گیلانی

286

سرینگر۔ 30 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت اور قربانی نے صبرواستقامت اور بہادری کی ایک قابل رشک تاریخ رقم کی ہے اور مظلوم عوام کےلئے ان کی سیرت میں ایک اہم سبق ہے کہ وہ ظالم اور جابر قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور عدل وانصاف کا نظام قائم کرنے کےلئے جدوجہد کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں محرم الحرام کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہاکہ امام حسین نے عزیمت کا جو راستہ دکھایا ہے، وہ ہر کلمہ گو کےلئے مشعل راہ ہے اور یہی نجات کی واحد سبیل ہے۔انہوںنے ملی اتحاد کو مذید مضبوط اور مستحکم بنانے اور شرپسندوں کی سازشوں سے باخبر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے صفوں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد، بھائی چارہ اور باہمی اخوت اور محبت سے مضبوط بنائیں تاکہ دشمن کو کوئی ایسا موقع نہ مل سکے جس سے وہ تحریک آزادی کو کمزور کرسکے۔