اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) برصغیر پاک وہند کی مشہور ومعروف صوفی شخصیت حضرت داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس کل سے لاہو ر میں شروع ہوگا۔ عرس میں دنیا بھر سے عوام الناس کثیرتعداد میں شرکت کریں گے۔ انجمن طلباءاسلام ضلع اسلام آباد کے عہدیداران واراکین 19نومبر بروز ہفتہ کو حافظ اکرام اعوان کی قیادت میں داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس مقدس میں شرکت کریں گے تاکہ صوفیا ءکرام کے افکارونظریات سے استفادہ کیا جاسکے اور صوفیاءکی تعلیمات کو ملک میں عام کرکے امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔