26.3 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرت سخی مادھو لال حسینؒ کے 437 ویں سالانہ عرس پر شالیمار...

حضرت سخی مادھو لال حسینؒ کے 437 ویں سالانہ عرس پر شالیمار ٹاون میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی

- Advertisement -

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے حضرت سخی مادھو لال حسینؒ کے 437 ویں سالانہ عرس پر شالیمار ٹاون میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق تین روزہ عرس تقریبات کے پیشِ نظر 50 سے زائد ورکرزاور20 سے زائد گاڑیاں دربار کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ہیں، 12 سے 14 اپریل تک جاری عرس تقریبات کے پیشِ نظر عملہ تینوں شفٹوں میں صفائی فرائض سر انجام دینے کے لیے ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر دربار سے ملحقہ راستوں پر فینائل ملے پانی سے واشنگ اور چونے کا چھڑکائوبھی کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں عرس تقریبات کے دوران اطراف کے راستوں، بازاروں اور گلیوں میں بھی خصوصی صفائی آپریشن کیا جارہا ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے دربار کے روٹس پر موجود کنٹینرز کلیئرنس کو بروقت یقینی بنایا جا رہا ہےجبکہ دربار کے اندرونی و بیرونی حصوں میں بھی خصوصی صفائی اور دھلائی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔دربار آنے والے زائرین سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں یا ایل ڈبلیو ایم سی عملے کے حوالے کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں