19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرت شاہ حسین المعرف حضرت مادھو لال حسین کے437ویں تین روزہ سالانہ...

حضرت شاہ حسین المعرف حضرت مادھو لال حسین کے437ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع

- Advertisement -

لاہور۔12اپریل (اے پی پی):محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام حضرت شاہ حسین المعرف حضرت مادھو لال حسین کے437ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ہفتہ کے روز یہاں شروع ہوگئیں ۔تقریبات کا آغاز سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے پیر سید ناظم حسین شاہ کے ہمراہ رسم چادر پوشی سے کیا۔عرس کی تقریبات14اپریل سوموار تک جاری رہیں گی ۔ترجمان محکمہ مذہبی امور کے مطابق عرس کا تیسرا اور آخری دن سوموار خواتین زائرین کے لئے مختص ہو گا جبکہ عرس کے تینوں دن لنگر کی فراہمی یقینی بنا نے اور دیگر انتظامات کیلئے محکمہ اوقاف پنجاب نے 4لاکھ59ہزار روپے عرس گرانٹ کی مد میں مختص کئے ہیں،سالانہ عرس کے سلسلے میںدو روزہ حضرت شاہ حسین صوفی کانفرنس بھی مزار سے ملحقہ جامع مسجد می شروع ہو گئی ہے۔

رسم چادر پوشی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالدمحمود سندھو،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شاکر سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آصف اعجاز بھی موجود تھے۔رسم چادر پوشی کی تقریب میں ترجمان اوقاف محمد علی خان،منیجر سرکل5 گوہر مصطفی،امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران اور علما و مشائخ عظام کے ساتھ ساتھ زائرین بھی موجود تھے جبکہ خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580941

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں