حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

226
حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

ملتان ۔ 09 نومبر (اے پی پی):ملتان میں عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم رحمۃ اللہ علیہ کے 711 ویں سہ روزہ سالانہ عرس کی جاری تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عرس میں سندھ سمیت ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے زائرین شرکت کر رہے ہیں۔

عرس کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے مزار کو غسل دےکر کیا ۔عرس کے دوسرے روز زکریا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اختتامی دعا کل تیسرے روز مخدوم زین قریشی کروائیں گے ۔