حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزارکو غسل مبارک دینے کی تقریب

157
APP71-11 LAHORE: October 11 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif and Federal Minister for Finance Senator Ishaq Dar offering Fateha at mausoleum of Data Gunj Bakhsh. APP

حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزارکو غسل مبارک دینے کی تقریب
وزیراعلیٰ شہبازشریف ‘وفاقی وزیر اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے مزار کوعرق گلاب سے غسل دیا
لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی )حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒکے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب یہاں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘صوبائی وزیربلال یاسین‘عطامانیکا‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وزیراعلیٰ شہبازشریف ‘وفاقی وزیر اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اورمزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی،وزیراعلیٰ شہباز شریف‘ وفاقی وزیر اسحاق ڈاراورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی‘ خوشحالی‘استحکام اورقیام امن کے لئے خصوصی دعائیںبھی کیں۔