14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںحضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی تعلیمات پوری دنیا کی خواتین کے لئے...

حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی تعلیمات پوری دنیا کی خواتین کے لئے باعث تقلید ہیں، ڈاکٹر غضنفر مہدی و دیگر کا کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):دُختر رسول اللہؐ حضرت فاطمہ الزہراؑ کے 1435 ویں یوم وصال پر ملک بھر میں تقریبا ت منعقد ہوئیں۔اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں وصال حضرت فاطمہ الزہراؑ عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی اما م حسین کونسل نے کانفرنس کی صدارت کی

،انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا ؑنبی اخر الزما ں ؐ کی دُختر، حضرت علی المرتضیٰؑ کی ذوجہ اور حسنین شریفینؑ کی والدہ مخترمہ تھیں۔ اتنی عظیم خاتون ہونے کے باوجود اپنے گھر کا کام کاج وہ اپنے ہاتھوں سے کرتی تھیں ۔

- Advertisement -

کفایت حسین نقوی سینئر رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی پاکؑ کی تحریک سے اہل عرب نے اپنی بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی بجائے مدارس میں بھیجنا شروع کر دیا۔پروفیسرسلمہ خان نے کہا کہ تمام صوفیاء نے حضرت فاطمہ الزہرا ؑکی تعلیمات کو تبلیغ اسلام کا زریعہ بنایا۔لائنز کلب کے چیئرمین سبطین رضا لودھی نے کہا کہ اُسوہ حضرت فاطمہ الزہرا ؑ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک مثال اور لائق تقلید ہے۔

ان کی سادہ زندگی کی انتہا یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے چکی پیستی تھیں ۔ کانفرنس سے خطاب میں گلگت بلتستان کے گورنر کے نمائندہ سید مبارک علی شاہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی تعلیمات کا اثر تھا کہ حضرت ا مام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں اپنی تمام آل دین اسلام کے لئے قربان کر دی۔ پروفیسر سلمہ خان نے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا ؑکی تعلیمات یونیورسٹی سے لے کر پرائمری سکولز تک شامل نصاب کیا جائے۔

دائرہ کے صدر احسان کبریانے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا ؑجنت کی تمام خواتین کی سربراہ ہیں۔ان کے و سیلے سے ہم انفرادی و اجتماعی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ بزم عروج کے صدر نعیم اکرم قریشی،آصفہ،مسعود، محمد رفیق مغل، علامہ انتظار مہدی،جہانزیب جمال چشتی، اخلاق زیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں