22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںحضرت لال شہباذ قلندر کے 773ویں عرس مبارک کے سلسلے میں حیسکو...

حضرت لال شہباذ قلندر کے 773ویں عرس مبارک کے سلسلے میں حیسکو کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 13 فروری (اے پی پی):سیہون شریف میں حضرت لال شہباذ قلندر (عثمان مروندی)کے 773ویں عرس مبارک کے سلسلے میں حیسکو کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں، 25 عدد ٹرانسفارمر ودیگر تکنیکی آلات کے ساتھ ساتھ اضافی عملے کی بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی۔

حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکوفیض اللہ ڈاہری، میلہ کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر جامشوروکی مشترکہ ہدایات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے سیہون شریف میں حضرت لال شہباذ قلندر (عثمان مروندی)کے 773ویں عرس جو 18شعبان المعظم 1446ہجری 17فروری پیر سے شروع ہورہا ہے اس سلسلے میں بجلی سے متعلق تمام تر اقدامات مکمل کرلیے گئے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں