حیدرآباد۔ 18 فروری (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کے موقع پرسیہون شہر کے 6 عدد 11 کے وی فیڈروں کی مدد سے مسلسل بجلی کی فراہمی دی جارہی ہے۔ منگل کو حیسکو ترجمان کے مطابق 16عدد اضافی ٹرانسفارمر لگائے گئے ہیں جن میں 13عدد 200 کے وی اور 03 عدد 100 کے وی ٹرانسفارمرز ہیں ، بجلی کی مسلسل فراہمی کی مانیٹرنگ اور نگرانی حیسکو چیف ایگزیکٹیوآفسرفیض اللہ ڈاہری خود کررہے ہیں۔
اس موقع پر ایک اسٹینڈ بائی جنریٹر بھی آڈیٹوریم پر نصب کردیا گیا ہے اور وہاں پر تکنیکی عملہ بھی مقرر ہے جو اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ کمشنر حیدر آباد، ڈی سی جامشورو ، محکمہ اوقاف اور مقامی انتظامیہ کی مکمل مشاورت سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات کیئے گئے ہیں،حیسکو انتظامیہ سیہون آنے والے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔