حضرت محمدؐ کی تعلیمات پوری امت اور دنیا کے لیے نمونہ ہیں، منیر اکرم

149
پاکستان اور کیریبین ملک سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

اقوام متحدہ۔19اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے مسلمانوں کو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰؐ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ تاریخ انسانیت میں سب سے عظیم شخصیت ہیں ،جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کوبھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں یہ ہمارا مقدس فریضہ ہے کہ ان تعلیمات پر عمل کریں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐ کے ذریعے ہمیں بھیجی ہیں اورہمارے لیے نجات کا راستہ فراہم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ نہ صرف اللہ تعالی کے پیغمبر ہیں بلکہ ان کی تعلیمات پوری امت اور دنیا کے لیے نمونہ ہیں۔ حضرت محمدؐ تاریخ انسانیت میں سب سے عظیم شخصیت اور اسلام کی بلندی کا سرچشمہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ ایک عظیم رہنما ،مدبر اور سفارت کار تھے جنہوں نے عالمی رہنمائوں کے ساتھ خطوط ، اپنے نمائندوں اورذاتی طور پر ملتے ہوئے سفارتی تعلقات قائم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا قیام ، حدیبیہ کا معاہدہ اور وعدوں کی پاسداری پیغمبر اسلامؐ کی بہترین زندگی کے نمایاں پہلوئوں میں شامل ہیں ،پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ حضرت محمدؐ ا علیٰ ترین خلاق کے حامل نیک انسان تھے ،ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہیں۔ منیر اکرم نے عیدمیلاد النبی ﷺکے موقع پر اقوام متحدہ میں کام کرنے والے مسلمانوں کو مبارک باد دی ۔