حضرو،عدالت نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 80000 روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

130
Drug dealer
Drug dealer

حضرو 01 جون (اے پی پی):حضرو پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 80000 روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

تھانہ رنگو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر توقیر احمد نے منشیات فروش شہریار خان ولد راج ولی سکنہ فورملی کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جس کی تفتیش سب انسپکٹر عادل خان نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کی بناء پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج اٹک ندیم عباس ساقی نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں ملزم شہریار خان ولد راج ولی سکنہ فورملی کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 80000 روپے جرمانہ کی سنائی۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنی مؤثر تفتیش اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوا کر جرائم کے خاتمے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔