- Advertisement -
حضرو۔ 03 ستمبر (اے پی پی):تھانہ حضرو پولیس یاسین پلی سروس روڈ موجود تھی کہ اچانک دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی فائرنگ رکنے پر ایک شخص زخمی حالت میں ملا، جس نے اپنا نام شہزاد عرف ڈنجا ولد محمد فیاض سکنہ ابوبکر حضرو بتایا مزید بتایا کہ اپنے ہی مسلح ساتھی فیاض ولد فردوس سکنہ حمید حضرو کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوا۔
زخمی ملزم قبل ازیں متعدد بار ڈکیتی، چوری اور قدام قتل جیسے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ زخمی ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی پولیس نے فوری زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر کے مسلح ساتھی فیاض کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
- Advertisement -