حضرو، رنگو پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ گرفتار ڈکیٹ زخمی

83

حضرو۔ 29 جنوری (اے پی پی):تھانہ رنگو پولیس ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، مبینہ طور پر وہ اپنے ڈکیت ساتھی عبداللہ کو پولیس کی حراست سے چھڑانا چاہتے تھے۔

رنگو میں ڈکیتی کےمقدمے میں گرفتار ڈکیت عبداللہ کو پولیس ٹیم برآمدگی کے بعد تھانہ لا رہی تھی ۔اعوان آباد لنک روڈ کے قریب ڈکیت عبداللہ ولد سر زمین سکنہ پشاور حال مراقبہ ہال اٹک کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ نامعلوم ملزمان اپنے ڈکیت ساتھی عبداللہ کو پولیس کی حراست سے چھڑانا چاہتے تھے۔نامعلوم ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ رکنے پر ڈکیت عبداللہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی پایا گیا جبکہ ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ زخمی ڈکیت عبدااللہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال بجھوایا گیا اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقہ کی ناکہ بندی کر کےسرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔