حضرو۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):حضرو میں چھری کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔سال 2022 میں تھانہ حضرو کی حدود میں 16 سالہ محمد مدثر ولد صفدر خان سکنہ یٰسین کلاں تحصیل حضرو نے معمولی توں تکرار کی رنجش میں شوکت علی کو چھری کے وار کر کے قتل کیا تھا جس کو تھانہ حضرو پولیس نے گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالات کیا جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اٹک فرخندہ ارشد نے مجرم محمد مدثر کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کا وطیرہ ہے۔