اٹک 27 مئی (اے پی پی):حضرو، غازی روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔تحصیل حضرو میں غازی روڈ پر غازی انٹرچینج کے قریب تیز رفتار ہائی ایس بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں لاش اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔