حضرو ۔ 03فروری (اے پی پی):چند روز قبل تھانہ اٹک خورد پولیس کا چارج لینے والے ایس ایچ او صفدر خاں کی قیادت میں اٹک خورد پولیس نے چرس ہیروئن پتنگ ڈوریں پسٹول 500 روند برامد کر لیے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران حال میں اٹک خورد پولیس کے ایس ایچ او صفدر خاں اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش زبیر سے 18 سو گرام چرس اختر سے ایک کلو پچاس گرام چرس عبد الرحمن سے ایک کلو چار سوگرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا
جبکہ مزمل سے 40پتگیں تین ڈوز ایک شخص سے نائن ایم ایم اور 500 راؤنڈ برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد صفدر خاں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں کے پی کے سے آنے والی گاڑیوں کی چینگ شروع کر دی گئی ہے
علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں عوام کے تعاون سے تھانہ اٹک خورد کی حدود سے جرائم پیشہ افراد کو معاف نہیں کیا جا گا علاقے کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی ہیں نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا عوام پولیس کو متعلق جو بھی مسائل ہوں وہ میرے پاس آئیں ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے پر وقت کھلے ہیں۔