حضرو ،حضرو شہر میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے

96

حضرو 21 جنوری (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر افتحار ڈار سٹی صدر حاجی احسان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےاقتدار میں ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ہم ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے مسجد قصاباں سے نواز شریف سکول تک روڈ کی تعمیر کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپے دیے منصوبے پر کام شروع ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر روڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ روڈ کی تعمیر کے ہمارے سمیت طلال اشرف بٹ سیٹھ محمد رفیق بھولا نے کوشش کی اور شیخ افتاب احمد کو آگاہ کیا جنہوں نے روڈ کی تعمیر کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی جس کی وجہ سے سڑک پر کام جاری ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں ائی ملک میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہوا۔