حضرو 15 مئی (اے پی پی):حضرو رنگو پولیس نے دوست کے پندرہ لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔بلال احمد ولد پرویز احمد نے تھانہ رنگو پولیس کو درخواست دی کہ میرے دوست عادل محبوب اور نزاکت علی نے مجھے سے 15 لاکھ روپے امانتاَلیے اور مجھے کہا کہ ہم نے ایک گاڑی خریدنی ہے اگلے دن آپ کو رقم واپس کر دیں گے۔
اگلے روز دونوں ایک کار لے کر آئے اور مجھے کہا کہ 28 لاکھ روپے کی گاڑی ہے آپ گاڑی رکھ لو اور بقایا 13 لاکھ روپے ادا کرو گے تو گاڑی کے کاغذات تمہارے حوالے کر دیں گے، میں نے گاڑی لے لی تو مجھے معلوم ہوا کہ عادل محبوب اور نزاکت علی دونوں نے مل کر کہیں سے رینٹ پر گاڑی لی اور میرے حوالے کر دی ہے۔ تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے عادل محبوب ولد محبوب الٰہی سکنہ حاجی شاہ اٹک کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے