22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرو ،عید الضحی کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر...

حضرو ،عید الضحی کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صفائی مہم کا آغاز

- Advertisement -

حضرو 27 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) نے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر طلال ڈار، مینابازار کے سرپرست اعلی سرفراز جامع مسجد ومدرس اشاعت القرآن حضرو کے خطیب مولانا خلیق طلباء تاجروں ودیگر مکاتب فکرکے عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائ مہم میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہری شعور اجاگر کرنے کی مہم سے آگاہ کیا۔

سوشل موبلائزیشن ٹیم نےمختلف یونین کونسلز، محلے، بازار اور عوامی مقامات پر جا کر شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مخصوص مقامات پر رکھنے کی تلقین کی، تاکہ فوری صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں کو پمفلٹس دیے گئے جن میں 1139 ہیلپ لائن، "کلین راولپنڈی” موبائل ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کروانے کا طریقہ بھی شامل تھا۔

- Advertisement -

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رانا ساجد صفدر کے مطابق اٹک میں فیلڈ اسٹاف، گاڑیاں اور مشینری الرٹ ہیں اور عید کے تینوں دن خصوصی پلان کے تحت کام جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو صاف ماحول میسر آ سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں