حضرو ، حضرو کے علاقے گوندل کے قریب پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

34

حضرو 13 جون (اے پی پی):تحصیل حضرو کے علاقے گوندل میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے علاقے گوندل فتح چک میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے مانسر کا رہائشی 42 سالہ عامر ولد نادر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔