حضرو 03 جولائی (اے پی پی):پولیس ایمرجنسی سروس ’’پکار۔ 15‘‘ پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس کو ’’پکار ۔15‘‘ پر محمد ذکریا ولد محمد انصار کی ڈکیتی کی بابت کال موصول ہوئی ،جس پر پولیس ٹیم نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر کالر سے رابطہ کیا تواس نے بتایا کہ میں موقع سے چلا گیا ہوں ،
جس پر پولیس ٹیم نے وقوعہ کی بابت دریافت عمل میں لائی تو معلوم ہوا کہ کالر کا عدیل ولد جمشید کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا جبکہ ڈکیتی کا کوئی وقوعہ رونما نہ ہوا ہے جس پر تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بوگس کال کرنے والے ملزم محمد زکریا ولد محمد انصار سکنہ غازی تحصیل و ضلع ہری پور کو گرفتار کر لیا۔