حضرو۔ 05 دسمبر (اے پی پی):تھانہ حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3 کلو کے قریب چرس اور 100 گرام آئس برآمد کرکے منشیات فروش باپ بیٹے کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم بسلسلہ انسداد منشیات گشت کناں تھی کہ ایک موٹر سائیکل کو روکا جس پر دو اشخاص سوار تھے جنہوں نے اپنے نام و پتہ جات محمود ولد جاوید اختر اور جاوید اختر ولد محمد صادق سکنائے سیدھن تحصیل حضرو بتلائے جن کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر موٹرسائیکل ڈرائیور محمود احمد کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ پیچھے بیٹھے جاوید اختر کے قبضہ سے 1400 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی۔
تھانہ حضرو پولیس نے موٹر سائیکل اور منشیات قبضہ میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر جو علاقے کے کئی بڑے منشیات فروشوں کو گرفتارکر چکے ہیں۔