حضرو۔ 26 اپریل (اے پی پی):حضرو پولیس نے تین کلو چرس ایک سو 20 گرام ائس برآمد کر کے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش عبدالوحید عرف ملنگ ولد عبدالامین سکنہ سیدھن حضرو سے 1500 گرام چرس، محمد یاسر ولد اجمل خان ساکن غور غشتی حضرو سے 1600 گرام چرس، مسماۃ شگفتہ زوجہ محمد اقبال سکنہ محلہ مصطفیٰ آباد حضرو سے 120 گرام آئس برآمد کر لی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا کہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران حضرو پولیس نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے اور گھروں کو اجاڑنے والے منشیات روش ہوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا عوام کے تعاون سے علاقے سے کئی بڑے بڑے منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات سے بچا لی گئی جبکہ میری بھی پوری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچایا جائے ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588275