حضرو۔ 29 دسمبر (اے پی پی):حضرو پولیس نے سال 2024کے دو من پچاس کلو چرس ایک کلو آیس ایک کلو افیون برآمد کر کے ایک سو پچاس منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھانہ حضرو کی تاریخ میں ایک سال میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرنا ایک ریکارڈ ہے جس کا کریڈٹ ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے تھانہ حضرو کے عوام کا حضرو پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی قیادت میں حضرو پولیس جہاں دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم ہے وہاں ہی تھانہ حضرو کے ایس ایچ او سجاد حیدر جو منشیات فروشوں سے سخت نفرت کرتے ہیں ان کی زیر نگرانی حضرو پولیس نے سال 24کے دوران ڈھائی من چرس برآمد کی جبکہ ایک کلو آیس ایک کلو افیون برآمد کی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے برآمد کر کے ایک سو پچاس منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا ان میں کئی ایسے منشیات فروش گرفتار کیے گئے جو پولیس کے لیے چیلنج تھے ان منشیات فروشوں کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ ہو چکے تھے منشیات استعمال کرنے والے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہارگئے اٹک پولیس کے کپتان ڈاکٹر غیاث گل خان نے حکومت پنجاب کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات کے بعد ضلع اٹک کے بڑے بڑے منشیات فروش سرکاری مہمان بنے تھانہ حضرو کی حدود میں ہیروئن کا نشہ کرنے والے نوجوان اکثر چوریاں کرتے تھے اور جگہ جگہ نظر آتے تھے اب تھانہ حضرو کی حدود سے غائب ہیں جس کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا عوام کے تعاون سے تھانہ حضرو پولیس نے ایک سال کے دوران انتے بڑے منشیات فروش گرفتار کر لیے جس کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے عوام کے تعاون سے تھانہ حضرو کی حدود جرائم کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان اور ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کی ہے۔