حضرو 31 اگست (اے پی پی):حضرو پولیس نے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر تھانہ حضرو پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے دوران گشت غالب ولد شیر افضل سکنہ یاسین تحصیل حضرو سے پسٹل 30 بور اور رائفل MP-5 معہ ایمونیشن برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں محمد اسامہ ولد محمد عارف سکنہ عبدل تحصیل حضرو سے دوران چیکنگ 12 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا