حضرو 27 فروری (اے پی پی):حضرو پولیس نے کے پی کے سے پنجاب بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان اور ڈی ایس پی سرکل حضرو سکندر گوندل کی طرف سے پتنگ فور فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد در کو اطلاع ملی کہ پشاور سے پنجاب کے لیے پتنگیں اور ڈوریں سمگلنگ کی جائیں گی جس پر انہوں نے چھچھ انٹرچینج کے مقام ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی سے 700 پتنگیں اور 100 کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے پتنگ سمگلر نظام الدین کو گرفتار کر لیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹرغیاث گل خان نے کامیاب کارروائی پرحضروپولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ضلع اٹک میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسی کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،پتنگ فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔