- Advertisement -
حضرو۔ 27 نومبر (اے پی پی):حضرو پولیس نےمنشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1100 گرام چرس اور اسلحہ نا جائز ایک پسٹل بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر انسداد جرائم پر عمل پیرا ہو کر منشیات کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے میں تھانہ حضرو پولیس نے دوران گشت ملزم دلاور خان ولد محمد داؤد سکنہ افغانستان حال سیدھن سے 1100 گرام چرس بر آمد کر لی اسی طرح تھاپولیس نے دوران چیکنگ مشکوک شخص ارشد ولد میر افسر سکنہ فور ملی کو روک کر تلاشی لینے پر اسلحہ نا جائز 30 بور پسٹل بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414554
- Advertisement -