حضرو۔ 03 فروری (اے پی پی):حضرو پولیس نے کارروائی کرکے اپنے بھائی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو میں مسماۃ ن بیوہ ناصر محمود سکنہ جلالیہ تحصیل حضرو نے درخواست دی کہ میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ حیدر آباد میں مقیم تھی کہ میرے خاوند ناصر محمود کا اپنے بھائی واثق محمود کے ساتھ اختلافات کی بنا پر میں اپنے بیوی بچوں کو لے کر اپنے والد کے گھر جلالیہ تحصیل حضرو میں آ گئی
مورخہ 01.09.2023 کو میرا خاوند ہسپتال جا رہا تھا جسکو راستہ میں کسی نے قتل کر دیا جس کی نعش کے پاس پسٹل پڑا ہوا تھا جس کو ہم نے خودکشی سمجھ کر بیان دیا تھا، ابھی میرے بیٹے شہباز نے میرے خاوند کا موبائل چیک کیا تو واثق محمود کی طرف سے واٹس ایپ پر آئے ہوئے دھمکی آمیز میسج پائے گئے جس پر مجھے قوی یقین ہے کہ میرے خاوند کو واثق محمود نے قتل کیا ہے،
تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم واثق محمود کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔