حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین

122
Provincial Minister of Industry and Commerce Chaudhry Shafi Hussain

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ؐکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخر الزماںؐ کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،حضور اکرم ؐنے دنیا کو امن،محبت،رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیا ،آپ ؐکا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں ،حضور ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی ،ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،

صوبائی وزیر نے کہا کہ محسن انسانیت نے بے مثال سماجی و معاشی نظام دیا اور اپنے کردار اور حسن اخلاق سے دنیا کی کایا پلٹ دی ،حضور اکرم ؐسے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ،آج کے دن ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزماں ؐکی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔