حفاظتی ٹیکوں کیلئے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ایکنک کے فیصلے کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کیلئے ویکسین کی بروقت خریداری کیلئے رقم فراہم کی جائے گی‘ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

84

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کیلئے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ایکنک کے فیصلے کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کیلئے ویکسین کی بروقت خریداری کیلئے رقم فراہم کی جائے۔ جمعہ کو حفاظتی ٹیکوں کیلئے ویکسین کی بروقت فراہمی کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری صحت، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔