42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے ،ویکسینیشن پروگرام...

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے ،ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی کے لئے ماہر افراد کی فوری تعیناتی ضروری ہے،وفاقی وزیر صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی کے لیے ماہر افراد کی فوری تعیناتی ضروری ہے، پروگرام کو درپیش چیلنجز اور سفارشات مرتب کی جائیں۔ قابل اور اہل افراد کی شفاف طریقے سے بھرتی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونایزیشن کا دورہ کے دوران کیا ۔ڈی جی ایف ڈی آئی ڈاکٹر صوفیہ یونس نے ادراے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا مقصد ملک بھر میں بارہ بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے ۔

ملک بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نو ہزار ہیلتھ سنٹرز ہیں ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلے اشتہار دیا جا ئے ۔حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو مضبوط بنانے کے لئے صوبائی وزراء صحت بات کروں گا۔انہوں نے کہا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا ازسر نو جائزہ لیں ۔پندرہ دنوں کے اندر مربوط حکمت عملی اور سفارشات مرتب کریں ۔ایسی حکمت عملی اور پالیسی وضع کی جا ئے جو آپ کو منزل مقصود تک پہنچائے ۔حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اس انداز سے اجاگر کریں والدین خود آگے بڑھ کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسی حکمت عملی ایسا ماحول بنائیں کہ والدین ویکسینیشن کیلیے خود ویکسینیٹر کے پاس جائیں ۔بعد ازاں وزیر صحت نے 1166 ہیلپ لائن اور ویکسین لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے لیس کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ۔جہاں پر وزیر صحت کو ہیلپ لائن اور ویکسین لاجسٹک انفارمیشن سسٹم بارے بریفننگ دی گئی اور وزیر صحت نے ادراے کی بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں