23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحفظ قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ مسجد نبوی میں ہوگا، سعودی اخبار

حفظ قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ مسجد نبوی میں ہوگا، سعودی اخبار

- Advertisement -

مکة المکرمہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کی سرپرستی میں حفظ قرآن کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ مسجد نبوی شریف میں منعقد ہوگا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے شاہ عبدالعزیزحفظ قرآن کا40 واںسالانہ مقابلہ مسجد نبوی شریف میں منعقد کیا جائے گا جس میں حفظ قرآن ، تجوید اور تفسیر کا امتحان لیا جا ئے گا۔ سالانہ مقابلے کی سرپرستی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔ پہلے زمرے میں کامل قرآن کے حفظ اور مفرد الفاظ کی تفسیر جبکہ دوسرے زمرے کے تحت مکمل قرآن کریم کے حفظ کا مقابلہ ہوگا۔ تیسرے زمرے کے شرکاءمیں 20پاروں کے حفظ کا مقابلہ ہوگا جبکہ چوتھے زمرے کے شرکاء 5پاروں کے حفظ کے مقابلے میں شامل ہوںگے۔ آخر الذکر زمرے کا تعلق مسلم اقلیتوں والے ممالک سے ہے۔ مجموعی طور پر 115امیدوار 82ممالک کی نمائندگی کریںگے۔ وزیر اسلامی امور کا کہنا ہے کہ پہلی بار یہ مقابلہ مسجد نبوی شریف میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مقصد اسلام میں مسجد کے پیغام کو اجاگرکرنا ، کتاب الہیٰ کی خدمت سے متعلق مملکت کے پیغام کو نمایاں کرنا اور دنیا بھر کے ننھے حفاظ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں