دبئی۔7 اکتوبر (اے پی پی) محمد حفیظ اور امام الحق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 255 رنز بنا کر پر اعتماد آغاز کیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو حفیظ اور امام نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، دونوں بلے بازوں نے اوپننگ شراکت میں 205 رنز جوڑ کر ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا، حفیظ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، وہ 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، امام الحق 76 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، حارث سہیل 15 اور محمد عباس 1 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیتھن لیون، پیٹر سڈل اور ہولانڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116464