22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںحق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...

حق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں رانا ثناء اللہ

- Advertisement -

kashmirاسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کشمیری بہنوں ، بھائیوں اور بزرگوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور انہیں حق خودارادیت ملے گا۔

بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغا م میں انہوں نے کہا کہ کشمیری بہنوں ، بھائیوں اور بزرگوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، کشمیری عوام نے ہندوستان کے ظلم اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، آج پوری پاکستانی قوم ان کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پوری پاکستانی قوم عہد کرتی ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، ہماری اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کو حاصل رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مظلوموں کے حق کے لئے آواز بلند کی جائے ،بھارتی حکومت کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت کی مرتکب ہے، پوری دنیا بھارت کو مجبور کرے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دے، حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، کشمیر کے عوام کو ان کے بنیادی حق خود ارادیت سے محروم کرنا ظلم اور بربریت ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اس ظالمانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور انہیں حق خودارادیت ملے گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا حق خودارادیت استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کریں گے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں کو اس جدوجہد میں حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں