حضرو 05 جنوری (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خودارادیت کسی بھی قوم کا بنیادی حق ہے کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اس حق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں یوم حق خودارادیت کشمیری عوام کے عزم کی تجدید کا دن ہے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا اور استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے پر امن حل ناگزیر ہے ۔