اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے ،شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی ۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے ،حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے لیے آواز بلند کی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بیانگ دہل کہا تھا ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو کا تاریخی جملہ تھا ”میں کشمیر کے مسلے پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا،شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی ۔سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی وزارت خارجہ کے دور میں مسلہ کشمیر پر پوری دنیا کے ضمیر کوجھنجوڑا تھا،پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے ،ہمارا یقین ہے انشاء اللہ جلد ” کشمیر بنے گا پاکستان