حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم وتشدد بند ہوناچاہیے،وزیر اعلی مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

100

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے ۔ہفتہ کے روز صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے،احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے،صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں،بحیثیت وزیر اعلی آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار و باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔