حكومت پنجاب كی جاری سكیم لائیوسٹاک کارڈ كی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال

105
Livestock Card
Livestock Card

سمبڑیال۔ 06 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمبڑیال احسن تصورچیمہ نے کہا ہے کہ حكومت پنجاب كی جاری سكیم لائیو سٹاک کارڈ كی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارڈز تقسیم کرتے ہوئے فارمرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فارمرز کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے لائیوسٹاک کارڈ بننے شروع ہوگئے ہیں جن سے فارمرز کو جانوروں کیلئے بروقت بلا سود قرض لینے کی آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فارمرز کو ابھی تک تقریباً 26 کارڈ تقسیم کردیے ہیں باقی ابھی کارڈ بن کر آرہے ہیں جیسے جیسے کارڈ آئیں گے ہم تقسیم کرتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ وزیر اعلی پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے جس سے کسانوں اور مویشی پال حضرات میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بلا سود قرضے کی فراہمی کی ہے،بلا سود قرضوں سے مویشی پال اپنے جانوروں کے لیے خوراک اور ونڈا خرید سکیں گے اور اپنے جانوروں کو فربہ بنا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات اس پراجیکٹ میں سے فائدہ اٹھائیں ،اپنے جانوروں کو اچھی خوراک دیں اور ان کی رہائش کا اچھا بندوبست کریں۔