حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا شہر میں مختلف ہوٹلز، نان بائیز/تندور اور بیکریز پر ”آگاہی۔ سیفٹی اینڈ ہیلتھ کوالٹی“ مہم

126

ہری پور۔ 24 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور کی سر براہی میں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم اور ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ ہری پور شہر میں واقع مختلف ہوٹلز، نان بائیز/تندور اور بیکریز پر ”آگاہی ۔ سیفٹی اینڈ ہیلتھ کوالٹی“ مہم جاری ہے۔

مہم میں جی ٹی روڈ سے پاسپورٹ آفس تک اور ملحقہ ڈور ٹو ڈور ہوٹلز، نان بائیز/تندور کے مالکان/منیجرز کو ایس او پیز متعلقہ ہدایات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی اور پمفلیٹ تقسیم کئے گئے۔ کمپین کے دورانیہ کا آج آخری دن تھا، اس کے بعد ایس او پیز پر پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔