دمشق ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) شام کے شہر حلب میں جنگ بندی کا وقفہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ شدید جھڑپیں شروع گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج اور باغیوں کے درمیان پھر سے لڑائی شروع ہو گئی ہے ۔شامی فوج باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں صلاح الدین اور المشہد پر شیلنگ کر رہی ہیں۔ حلب شہر کے ایک اور علاقے شیخ سعید میں بھی جنگ شدت سے جاری ہے۔ اس علاقے پر فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں