حلب میں فضائی بمباری روکی جائے، برطانیہ اور فرانس کا مطالبہ

115

اقوام متحدہ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ اور فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی اور روسی فورسز حلب شہر پر فضائی حملے فوری طور پر بند کریں۔جرمن میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس اسی صورت حال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت سے قبل فرانسیسی اور برطانوی سفیروں نے کہا کہ حلب میں خون کی ہولی فوری طور پر روکی جانا چاہیے۔