حلقہ این اے۔3 سوات II سے آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

154
Jam Amanullah
Jam Amanullah

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔3 سوات II سے آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 681 ہے جبکہ یہاں پر ایک لاکھ 67 ہزار 28 ووٹ ڈالے گئے۔

ووٹوں کی شرح 36.1 فیصد رہی ۔ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واجد علی خان 27 ہزار 861 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔