حلقہ این اے 126 لاہور IV سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد حماد اظہر ایک لاکھ 5 ہزار 734 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

186

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 لاہور IV سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد حماد اظہر ایک لاکھ 5 ہزار 734 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہر اشتیاق احمد ایک لاکھ 2 ہزار 677 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے وقاص احمد 16 ہزار 368 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.56 فیصد رہی۔