حلقہ این اے 53 میں ہر شعبہ میں تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، علی نواز اعوان

102
سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین و آرائش کاکام فی الفور شروع ہوگا،علی نواز اعوان

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی براءے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں ہر شعبہ میں تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں جس سے اسلام آباد حقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بنے گا۔ منگل کو یہاں کے مکینوں نے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علی نواز اعوان کی کاوشوں سے نورپور شاہاں بری امام و گردونواح کے لئے سوئی گیس کےمنصوبے کی منظوری دی گئی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اہل علاقہ سے الیکشن 2018ء میں کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد حلقہ این اے 53 میں ہر شعبہ میں تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں جس سے اسلام آباد حقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بنے گا۔