حلقہ این اے 63 جہلم اور بورے والامیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 232میں ضمنی انتخابات، سکیورٹی کے سخت انتظامات

204

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ 63اور بورے والامیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 232میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔پی ٹی وی کے مطابق جہلم کے حلقہ این اے63اور بورے والا کے حلقہ پی پی 232میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل بدھ کی صبح 8 بجے شروع ہوا، جہلم میں میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد4 لاکھ 28 ہزار 2سو 57 ہے جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 9 سو جبکہ مردووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 3سو 57 ہے۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتطامات کے ساتھ ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے اصل شناختی کارڈ کا پیش کرنا بھی ضروری قراردیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جہلم سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ان کے بیٹے کو میدان میں اتارا ہیں جبکہ تحریک انصاف کے فواد چودھری ان کے مد مقابل ہیں