حلقہ این اے14 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محمد یوسف ایک لاکھ 15ہزار544ووٹ لے کر کامیاب

175
Sardar Muhammad Yusuf
Sardar Muhammad Yusuf

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے14 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محمد یوسف ایک لاکھ 15ہزار544ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد سلیم عمران ایک لاکھ3ہزار333ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.77فیصد رہا۔