باغ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) حلقہ وسطی باغ سے آزاد امیدوار راجہ ایاز طاہر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ منگل کو سجاد شہید پریس کلب باغ میں انہوں نے جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے جنرل سیکریٹری راجہ نثار احمد شائق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق منہاس کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع …
حلقہ وسطی باغ سے آزاد امیدوار راجہ ایاز طاہر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس کے حق میں دستبردار
مزید خبریں
باغ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) حلقہ وسطی باغ سے آزاد امیدوار راجہ ایاز طاہر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ منگل کو سجاد شہید پریس کلب باغ میں انہوں نے جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے جنرل سیکریٹری راجہ نثار احمد شائق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق منہاس کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجہ نثار شائق نے کہا کہ وسطی باغ سے مشتاق منہاس بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں، دونوں مخالف امیدوار راجہ خورشید اور قمر الزمان واضح شکست دیکھ کر ایک دوسرے سے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں تاہم اگر یہ دونوں مل بھی جائیں تو بھی مشتاق منہاس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نارمہ برادری کی 500 سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔








